احسان مانی

کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا نہیں سوچ رہے، احسان مانی

لاہور(عکس آن لائن)چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی یا ملازمین نکالنے کا نہیں سوچ رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کی ترجیح کھلاڑی اور اس کے ملازمین ہیں،

پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔احسان مانی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کمی کرنے یا پی سی بی ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا کوئی اردہ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز کی پنشن اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس بھی برقرار رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں