کھجور

کھجور کے باغبان فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اورپھل کی نشوونمابہتر اندازمیں ہوسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کھجورکے پودے اور اس کے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ سال میں کم از کم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمل زیرگری کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافیغیرضروریخشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجورکے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیذ کھجوریں حاصل کرنے کے لئے ہردوسرے پھل کو کاٹ دیناچاہیے اوریہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں