کڑی پٹولے ورگی

سٹیج ڈرامہ ”کڑی پٹولے ورگی “کی دھوم ، شائقین نے بہتریں قرار دے دیا.

لاہور(عکس آن لائن ) پروڈیوسر ستارہ بیگ اور آصف علی راہی کے سٹیج ڈرامہ ”کڑی پٹولے ورگی “نے دھوم مچادی‘شائقین نے بہترین ڈرامہ قرار دے دیا‘لاک ڈاﺅن اورکرونا کے خوف میں مبتلا عوام کو خوشیاں فراہم کر رہے ہیں‘ہمیشہ شائقین کو معیاری اور بہترین تفریح فراہم کی۔پروڈیوسر ستارہ بیگ اور آصف علی راہی کی گفتگو۔نامور اداکارہ ستارہ بیگ اور نامور پروڈیوسر آصف علی راہی ان دنوں ناز تھیٹر میں ڈرامہ ”کڑی پٹولے ورگی“پیش کر رہے ہیں مذکورہ ڈرامہ میں اداکار ہ سوہا علی‘خواہش بٹ‘تبسم خان‘افروز خان‘مجاہد رانا اور ہما علی و دیگر کام کر رہے ہیں

کڑی پٹولے ورگی
کڑی پٹولے ورگی

جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ پروڈیوسر آصف علی راہی بھی ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔اداکارہ وپروڈیوسر ستارہ بیگ اور آصف علی راہی نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن اورکرونا کے خوف میں مبتلا عوام کو خوشیاں فراہم کر رہے ہیں جبکہ ہمیشہ شائقین کو معیاری اور بہترین تفریح فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف وہی اپنا مقام حاصل کر سکتا ہے جو محنت اور اپنے کام سے مخلص ہو اور یہی ہماری کامیابی کی وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں