کپاس کے کھیتوں

کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کپاس کے کھیتوں سے اٹ سٹ، لمب، مدھانہ گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ، ہزاردانی، ڈیلارجیسی جڑی بوٹیوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ پہلے ہی کپاس کی پیداواری میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے اگرجڑی بوٹیوں کابروقت تدارک نہ کیاگیا تو کپاس کی پیداوار مزیدکم ہوجائے گی جس سے جہاں دھاگے اورکپڑے سمیت دیگرکاٹن مصنوعات کا بحران پیداہوگا وہیں ملک کا ٹن مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کے حصول سے بھی محروم رہ جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا بھرمیں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبرپر ہے جبکہ ملکی مجموعی پیداوار میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب ڈالتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں