کورونا

کورونا کے پھیلائو میں شدت ،لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ

لاہور(عکس آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا،لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ لاہور میں جوہر ٹائون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹان، سبزہ زار، ایچ ، ایل بلاک ،گارڈن ٹائون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3 ای ون، فیصل ٹائون بی بلاک، ماڈل ٹائون ایچ ، جی بلاکس ،گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے 7 ڈھوک چودریاں، گلی نمبر 24،36،39 محلہ امیرپورہ ،سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک، خیابان سرسید2،4، لہترار اور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر )نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں