کورونا کے باعث

کورونا کے باعث مزید 57 افراد جاں بحق، جاں بحق افراد کی تعداد 1317 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 57 اموات ہو گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1317 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 37، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 223 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام ا?باد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور ا?زاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 231 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ چار سو چھیانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں