ترکی

کورونا کے باعث ترکی میں کرفیو کا اعلان، تعلیمی سرمیاں آن لائن ہوں گی

انقرہ (عکس آن لائن ) ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے پر حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوا کرے گا، صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ اور اموات 11 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں