بشریٰ انصاری

کورونا کے باعث، گھبراہٹ اور خوف کا ماحول ہے، بشریٰ انصاری

ٹورنٹو(عکس آن لائن) لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نکلنے سے بھی خوف آتا ہے اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایمان ہے کہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے پھیلی بے یقینی سے پریشان رہتی ہوں، یہ ایسا ماحول ہے جہاں باہرنکلنے سے بھی خوف آتا ہے،

گھبراہٹ کا یہ ماحول پریشان کرتا ہے۔ بشریٰ انصاری نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بتایا کہ ان کی طلاق کو کئی برس ہوچکے ہیں، انہوں نے اوران کے شوہرنے بھی 36 سالہ شادی میں بہت کوشش کی کہ وہ دونوں خوش رہ سکیں لیکن آخرکے 16 سالوں میں ہماری زندگی میں بہت مسائل تھے تاہم پھر بھی ہم جدا نہ ہوئے۔

اداکارہ نے کہا کہ بچیاں جب بڑی ہوگئیں توہم الگ ہو گئے کیونکہ بچیاں سمجھدار ہوچکی تھیں تاہم ایسا ہرگز نہیں کہ بچیوں کے والد اقبال انصاری بیٹیوں کے لیے بہترین باپ نہیں۔اداکارہ نے کہا پہلے کے مقابلے میں ٹی وہ پراچھا کام کم ہورہا ہے،

پہلے جب پاکستان میں ڈراموں کی شروعات ہوئی تو ادبی مواد کو ریڈیوڈراموں میں ڈھالا گیا پھرانہی کو ٹی وی ڈراموں میں ڈھالا جاتا تھا جوبہت اچھا تھا تاہم انڈسٹری کے کمرشل ہونے کے بعد معیار بہت گرا ہے۔ واضح رہے کہ بشری انصاری اس وقت اپنی بیٹی کے پاس کینیڈا میں ہیں جہاں وہ ایک رفاعی تنظیم کے لیے شوزکرنے ٹورنٹوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں