غیر مصدقہ کٹس

کورونا کی غیر مصدقہ کٹس،فواد کی این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو وارننگ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصولی طور پر اٹھارویں ترمیم سے متفق ہوں ، آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری ہے، اس کی عدم موجودگی میں اٹھارویں ترمیم ادھوری ہے، وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرپور ہورہی ہے،

صرف تصدیق شدہ کٹس امپورٹ کریں، ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے، ہمارے اپنےکٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔ منگل کو وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا کہ جب تک آرٹیکل 140 اے کا نفاذ نہیں ہوتا، 18 ویں ترمیم بھی آدھی ہی نافذ رہے گی۔ان کا موقف تھا کہ وہ اٹھارویں ترمیم سے اصولی طور پر متفق ہیں تاہم آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری ہے، جس کی عدم موجودگی میں اٹھارویں ترمیم ادھوری ہے، گورننس اصلاحات تک بھی 18 ویں ترمیم پوری طرح لاگو نہیں ہوگی۔فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ شعبے جیسا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، صوبوں کی استعداد،

وزیر اعلیٰ آفس وغیرہ بھی کھلے چھوڑ دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بات ایک معروف صحافی کے جواب میں کہی تھی، جن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی موجودہ کرائسز میں اٹھارویں ترمیم کی اہمیت اور واضح ہو گئی ہے۔ فوا چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرپور ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کردے گا تو اس کا مطلب ہے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا تب تک آپ صرف تصدیق شدہ کٹس امپورٹ کریں۔صوباءحکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ درآمدشدہ کٹس میں تمام خصوصیات موجود نہیں، مریض کو صحت مند ظاہر کیا جائے تویہ تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف چین کی کٹس آرہی تھیں مگر اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے، ہمارے اپنےکٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں