کورونا

کورونا کا علاج کرنے والی دوا کی عالمی دستیابی کیلئے اہم پیشرفت

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مرک کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 دوا کی 105 ترقی پذیر ممالک تک سپلائی کے لیے دودرجن سے زیادہ جنرک ادویات بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں۔میمڈیارپورٹس کے مطابق میڈیسنز پیشنٹ پول نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت دوا ساز کمپنیاں مولنیوپیراویر نامی دوا کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔مولنیوپیراویر کو مرک نے ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کے ساتھ مل کر تیار کیا ۔

یہ دوا کووڈ کے مریضوں کو ابتدائی علامات کے ساتھ استعمال کرانے پر ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔یورپی یونین اور امریکا میں اسے استعمال کرنے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔میڈیسنز پیشنٹ پول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چارلس گور نے بتایا کہ یہ معاہدے عالمی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر کووڈ علاج تک رسائی کے لیے ناگزیز قدم ہیں۔ادارے کے مطابق 11 ممالک کی 27 کمپنیاں بہت جلد مرک کی کووڈ دوا کو تیار کرنا شروع کردیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں