کورونا ویکسینیشن

کورونا ویکسینیشن،پاکستان کا کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) حکومتِ پاکستان نےکل جمعرات سے 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے 19 سال سے زائدعمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کافیصلہ کیا ہے ،

رجسٹریشن کافیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ، اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئے ہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں