ٹیلیفونک رابطہ

کورونا وبا پر پاکستان نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر پاکستان نے قابو پانا شروع کردیا ہے،جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پوری امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی عید بہت مختلف ہے، جسے 2اہم وجوہ کی بنا پر ہمیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چائیے،

انہوں نے لکھا کہ کورونا وبا پاکستان میں جس کے پھیلا ﺅپر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (ایس او پیز)بطورِخاص ملحوظ خاطر رکھیں،وزیراعظم نے لکھا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ جبر و بربریت کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں