عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کے علاج یا بچاؤ کیلئے اینٹی بائیوٹک دوائیں غیرمؤثر ہیں، عالمی ادارہ صحت

بیجنگ (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے علاج یا بچاؤ کے لیے اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال نہ کریں کیونکہ یہ دوائیں اس کے لیے غیر موثر ہیں، تاہم اگر کورونا وائرس کا کوئی مریض ہسپتال میں ہے تو ممکنہ بیکٹیریئل کو انفیکشن پر قابو پانے کے لیے اسے اینٹی بائیوٹک دوائیں مل سکتی ہیں۔

یہ بات عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر بتائی۔ تنظیم نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے کوئی مخصوص دوائی ایجاد نہیں ہوئی ہے لیکن بعض مخصوص علاج معالجوں پر مطالعہ کیا جارہا ہے جن پر کلینیکل لیبارٹریز میں تجربہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے تحقیق اور پیشرفت میں تیزی اور مدد کے لیے ادارہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تمام عمر کے افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ بڑی عمر اور ذیابیطس، دمہ اور دل کے امراض جیسے افراد کے لیے زیادہ حساس ہے جبکہ اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتے اور بلیوں جیسے انسان دوست جانور بھی اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں تاہم اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ جانوروں سے کھیلنے یا انہیں چھونے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں جس سے ای کولی اور سلمونیلا جیسے متعدد عام بیکٹیریا جو جانوروں اور انسانوں کے درمیان گزر سکتے ہیں سے بچا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں