ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس

کورونا وائرس کی ممکنہ دوا کے ابتدائی نتائج جلد متوقع ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوا

کے حوالے سے جاری کلینیکل ٹیسٹس کے ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے گزشتہ روز جینیوا میں کورونا وائرس کی

عالمگیر وبا کی بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔ اس عالمی ادارے کے ایمرجنسی پروگرام کے

سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ اس ممکنہ دوا کی بڑی تعداد میں دستیابی کے بارے میں پیشن گوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

دنیا بھر میں کووڈ انیس کے مہلک مرض سے اب تک تقریباگیارہ ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں.

جبکہ اس وائرس سے پانچ لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں