امریکی صدر

کورونا وائرس کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی شدت کے دوران بڑی تعداد میں ویٹیلیٹرز موجود ہوں گے اور اس وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس وقت کم از کم 10 امریکی کمپنیاں وینیٹی لیٹرز بنا رہی ہیں کیونکہ دیگر ممالک ایسا کرنے کی کبھی صلاحیت نہیں رکھتے اور بعض میڈیکل ڈیوائسز برآمد بھی کر سکتے ہیں لہذا میرا خیال ہے کہ ہم کورونا وائرس کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دیگر ممالک کے برعکس ایک ملین سے زائد شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں بلکہ دیگر ممالک اس تعداد کے قریب بھی نہین ہیں لہذا وہ اپنی انتظامیہ کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کوششوں میں پیش رفت پر مبارک بادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپنے الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ بعض امریکی ریاستی گورنرز کے پاس ہسپتالوں سے چوری کیے گئے ماسکس سمیت اہم میڈیکل آلات کا ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 30 روز کورونا وائرس کے حوالے سے مشکل ہوں گے لیکن سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر ایک ملین سے زائد زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کو بڑی کامیابی سے شکست دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ ملک میں خوف و ہراس نہیں چاہتے لیکن وہ صحافیوں سے زیادہ خوف و ہراس پھیلا سکتے ہیں جبکہ ملک کی معیشت ان کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں