ڈبلیو ایچ او

کورونا وائرس کی دو نئی اقسام، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس

نیویارک(عکس آن لائن)کووڈ انیس کی دو نئی اقسام سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے اپنا اجلاس قبل از وقت طلب کر لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اس ہنگامی اجلاس میں نئے کورونا ٹیسٹوں اور سفری پابندیوں کے بارے میں صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی دونوں نئی اقسام زیادہ تیز رفتاری سے دوسروں کو لگنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دریں اثنا کورونا وائرس کی یہ دونوں نئی اقسام تقریبا پچاس ممالک تک پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں