شاہی شخصیت کی ہلاکت

کورونا وائرس سے دنیا کی پہلی شاہی شخصیت کی ہلاکت

پیرس (عکس آن لائن ) دنیا کی پہلی شاہی شخصیت کی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوربون پرما کی ہسپانوی شہزادی ماریا ٹریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ہیں۔

86 سالہ ہسپانوی شہزادی اسپین کے شہزادے فیلیپ IV کی کزن تھیں، شہزادی کے بھائی شہزادہ سکسٹو اینریک دی بوربون نے فیس بک پر اپنی بہن کی کووڈ-19 سے ہلاکت کی تصدیق کی۔شہزادی کے بھائی کی جانب سے فیس بک پر کیے جانے والے اعلان کے مطابق ‘ہماری بہن ماریا ٹریسا دی بوربون پرما کووڈ-19 میں مبتلا تھیں جو کہ پیرس میں 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں