حمیرا ارشد

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے ، حمیرا ارشد

لاہور(عکس آن لائن) ملک کی ممتاز گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ کرونا ایک ایسی وبا بن چکی ہے جس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسے میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں لاک ڈان اورکرفیو لگایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کوگھروں تک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈان کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے، ہرطرح پکنک کا ساسماں ہے۔ ناجانے کب ہمارے لوگ اس کوسنجیدگی سے لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن اس پرافسردہ ہونے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

ارد گرد بسنے والے ایسے افراد کی مدد کرنی چاہیے جو واقعی ہی اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ایک طرف توکورونا وائرس کا خطر ہ اوردوسری جانب مالی مشکلات بھی شدید متاثر کررہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اچھے پاکستانی اوربہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں