لاہور(عکس آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپو فیلڈ اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کرنے کا کہا گیا ہے، آکسیجن کی کمی کا سامنے کرنے والے مریض فیلڈ اسپتال میں داخل ہوں گے۔لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور آئی سی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔مراسلہ کے مطابق میو اسپتال، سروسزاسپتال، جناح اسپتال اور لاہور جنرل اسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد