تفتان بارڈر

کورونا وائرس، پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں کو تفتان بارڈر پر روک دیا گیا

تفتان(عکس آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں کو تفتان سرحد پر روک دیا گیا ہے،100 بستروں پر مشتمل موبائل ہیلتھ یونٹ تفتان پہنچا دیا گیا،جہاں ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں مہلک کورونا وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جب کہ اس سے بچا اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل بھی دی گئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں اور زائرین کو تفتان سرحد پر روک دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان ہاوس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 100 بستروں پر مشتمل موبائل ہیلتھ یونٹ تفتان پہنچا دیا گیا جہاں ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹ محکمہ صحت کے حوالے کیا جائے گا اور ایران سے آنے والوں کو ہیلتھ یونٹ میں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جنریٹرز، واٹر سپلائی سسٹم اور 10ہزار کورونا وائرس ماسک آج تفتان پہنچ جائیں گے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (اایف آئی اے کے مطابق ایران سے بھی کسی مسافر کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا تاہم پیدل جانے والے افراد کو ایران جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی ایرانی ٹرانسپورٹ ڈرائیورز تفتان سرحد پر پھنس گئے ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد روانہ کیا جائے گا جب کہ ایران سے بھی کسی مسافر کو پاکستان آنے نہیں دیا جا رہا۔تحصیلدار ظہور بلوچ کا کہنا ہے کہ بارڈر پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، اسکریننگ ٹیم پہنچ گئی ہے جو مسافروں کا طبی معائنہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں