کورونا

کورونا مثبت آجانے کے بعد پی سی بی عملے کو گھر سے کام کی اجازت دے دی گئی

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں عملے کے ایک فرد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر دفاتر بند کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے ملازمین کیلئے کوویڈ 19 ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت ملازمین کو اگلے چار روز تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں