وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیرِاعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلناہوگا۔ سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لاکر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے احتیاطی تدابیرکو لازم قرار دتیے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا۔ منہ اورناک کو ڈھانپ کر ہم نہ صرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ احتیاط بے حد ضروری ہے اور صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے۔عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بناکر کورونا سے محفوظ رہیں۔ماسک پہن کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کوروناسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں