سلمان خان

کورونا سلمان خان کی فلم میں رکاوٹ بن گیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر3’ کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں فلم کی شوٹنگ شیڈول تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طور پر امارات میں شوٹنگ موخر کردی گئی ہے اور اب شوٹنگ پہلے ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر3’ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں