وزیراعظم

کورنگ نالہ میں پھنسے چار کم سن بچوں کو بچانے پر وزیراعظم کی ریسکیو ٹیم کو شاباش

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کے کورنگ نالہ میں سیلابی لہروں میں پھنسے چار کم سن بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو1122 کے عملے نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے، وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا،

اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیوٹیمیں اسلام آباد کی ٹیم کی مثال کی تقلید کریں یہ واقعہ سب کے لئے مثال ہے کہ اگر ہم اسی طرح ٹیم ورک ، محنت اور جانشانی سے کام کریں گے تو ان شااللہ مشکلات کے طوفانی ریلوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ اپنے اہل وطن کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں