حسان نیازی

کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

کوئٹہ (عکس آن لائن) کوئٹہ کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔

کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، دوران سماعت عدالت عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں