وزیر اعظم

کم آمدان والے افراد کو مکمل سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیر اعظم

راولپنڈی (عکس آن لائن) و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدان والے افراد کو مکمل سہولیات فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی میں جن افراد کاڈیٹا موجود نہیں ہے ان کیلئے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں،مستحق افراد کو باربار کی تکلیف سے بچانے کیلئے ایک وقت میں 30 کلوآٹا فراہم کیا جائیگا ۔

پیر کے روز روالپنڈی میں وزیراعظم نے آٹا فراہمی مرکز کا دورہ کیا، کمشنر روالپنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آٹا مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی ، وزیراعظم نے عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدان والے افراد کو مکمل سہوالیات فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی میں جن افراد کاڈیٹا موجود نہیں ہے ان کیلئے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں ، خط غربت سے نیچے افراد کو بھی مفت آٹا فراہمی کیلئے کام جاری ہے ، مستحق افراد کو باربار کی تکلیف سے بچانے کیلئے ایک وقت میں 30 کلوآٹا فراہم کیا جائیگا ،

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان عوام کو فری آٹا فراہم کررہی ہے ، مفت آٹے کی فراہمی ایک چیلنج ہے ، انتظامیہ اور دیگرا دارے ملکر مفت آٹے کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، مفت آٹا لینے کیلئے آنے والوں کو ہرممکن خیال رکھاجارہا ہے ، ملک کو تاریخی معاشی چیلنج درپیش ہے ، پنجاب میں 10کروڑ کے قریب افراد مفت آٹا سکیم سے مستفید ہورہے ہیں، ہم پاکستان کی سمت کو مل کر بدلنا ہے ، سب ملکر محنت اور کوشش کریں تاکہ پاکستان کو اس کو کھویا مقام مل سکے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں