کماد

کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے فوری گوڈی کی ہدایت

سیالکوٹ (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے فوری گوڈی کی ہدایت کی ہے ۔ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل)محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی جہاں فصل کو نقصان سے بچاتی ہے وہیں زمین نرم ہونے کے باعث فصل کی جڑیں بھی خوب پھیلتی ہیں جس سے اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکی فصل کو جون کے پہلے ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھادکی دوسری قسط ڈال دیں اور اس کے بعدمناسب آبپاشی بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش ہوچکی ہو تو آبپاشی کچھ دن بعدبھی کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کی باقی مانندہ نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ڈالنے کے بعد پودوں پر مٹی چڑھادیں تاکہ تیز ہواں یاآندھی کے باعث فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کماد کی جڑاورتنے کے گڑوں کے تدارک کے لئے کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی راہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب دانہ دار زہریں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زہریں ڈالنے کے بعد کھیت کو پانی لگانے کے بھی مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں