کماد

کماد کو دیمک کے حملہ سے بچانے کےلئے اس کے فوری طبعی انسدادکی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کمادکے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کےلئے اس کے فوری طبعی انسدادکی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پردیمک کے حملے کا خدشہ بڑھناشروع ہوجاتاہے جبکہ دیمک کا کیڑابیج کی آنکھ اورکوریوں کو اندر سے کھاکرکھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایاکہ فصل کے اگاو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اورزیرزمین حصوں کو کھاکر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی‘خشک اورنئی آبادزمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کےلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کماد کے سمے کھوری اتارکر کاشت کئے جائیں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں