سائرہ نسیم

کسی کے بھی بارے میں منفی رائے قائم کرنے سے پہلے حقیقت کو جان لینا چاہیے ‘ سائرہ نسیم

لاہور(عکس آن لائن ) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کے بارے میں منفی رائے قائم کرنے سے پہلے حقیقت کو جان لینا چاہیے ، ہمارے ہاں دوسروں کی پگڑی اچھالنا اور اس کے کردار کو منفی انداز میں پیش کرنا عام رواج بن گیا ہے ، ہمیں کسی کے بارے میں بات کرنے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں دوسروں کے بارے میں فرضی کہانیاں ایسے بنائی جاتی ہیں جسے ناول میں ہوتا ہے ،

اگر مجھے کوئی کسی کے بارے میں کچھ بتا رہا ہے اوروہ منفی ہے تومجھے چاہیے کہ میں اسے آگے پھیلانے سے پہلے اس کی تحقیق تو کر لوں کہ آیا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے یا میں بھی پگڑی اچھالنے والوں کے ساتھ شامل ہو رہی ہوں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ کسی بھی انسان کے بارے میں حقیقت صرف رب کی ذات کو معلوم ہوتی ہے اس اس لئے ہمیں کسی کے بارے میں منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایسے سازشی لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں