کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ‘ فلمسٹار ثناء

لاہور ( عکس آن لائن) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنے والے کو کبھی اس کا فائدہ نہیں ہوا بلکہ الٹا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے میں بھی اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کا بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں حسد جیسی بیماری سے کوسوں دور ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں