muhammad-yousaf.

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ انگلینڈ سے بہتر ہے،محمد یوسف

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیسٹ میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرنے پر کہاہے کہ پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا۔ایک انٹرویومیں محمد یوسف نے کہا کہ جس طرح کی ضرورت تھی پاکستان نے ویسا کھیلا، ٹیم کی پلاننگ ہوتی ہے اور ہر کھلاڑی اس لحاظ سے کھیلتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ کیسے سامنے والے پر دبا ئوڈالا جائے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ہم کسی کو دیکھ کر اپنی گیم نہیں تبدیل کرسکتے، دیکھا جائے تو ہمارا ماضی کا ریکارڈ انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، ہم نے وہاں سیریز جیتیں جبکہ انگلینڈ نے یہاں صرف ایک ہی سیریز جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال میں نے دیکھا ہو کہ یہاں پہلے کوئی بانسی یا سیم وکٹ بنی ہو، کہہ سکتے ہیں کہ یہ وکٹ اس معیار کی نہیں ہے، بولرز کے لیے اچھی نہیں ہے لیکن اس سے پہلے بھی کبھی ملک میں مختلف وکٹ نہیں بنائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں