سربراہ ڈبلیو ایچ او

کسی بھی ملک سے کورونا سے متعلق کوئی معلومات نہیں چھپائیں، سربراہ ڈبلیو ایچ او

جنیوا(عکس آن لائن )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھینوم نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے کسی بھی ملک سے کورونا سے متعلق کوئی معلومات نہیں چھپائیں اور ہم نے پہلے دن سے ہی وبا سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے محکمے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے 15 ترجمانوں نے جنوری سے اب تک ان کے ادارے کے ساتھ کام کیا ہے جنہیں بدلتی ہوئی صورت حال کے بارے میں معلومات سے آگاہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او میں کچھ خفیہ نہیں ہے اور جیسے ہی ہمیں معلومات ملتی ہیں ہم دوسروں کو آگاہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی اختلافات زندگیاں بچانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر امریکی صدرٹرمپ نے تنقید کی ہے اور گذشتہ ہفتے ادارے کے لیے مالی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں