ہمہ وقت تیار

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،تفتان طورخم بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے ۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اجلاس ہوا ۔ جس میں ایران میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے اور بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پرمعاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تفتان طورخم بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں