جڑی بوٹیوں

کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ ،گھیا توری ، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اور صحت مند پیداوار حاصل ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں