کریلے

کریلے اورموسم گرما کی دیگر سبزیات سبزمرچ گھیاتوری گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کریلے اورموسم گرما کی دیگر سبزیات سبزمرچ،گھیاتوری،گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوارکے حصول کے لئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیات کی صحتمند فصل حاصل کرنے کے لئے 8 سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاٹنگ کے بھی انتہائی مفیدنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں