کرکٹ بورڈ

کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کو کنٹریکٹ لیٹر زبھجوادیئے

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کو کنٹریکٹ لیٹر زبھجوادیئے ،تمام کوچز کو ایک سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے سینٹرل پنجاب،خیبرپختونخواہ اور سندھ کے 55 کوچز کو معاہدوں کی دستاویزات بھجوا دی ہیں۔کوچز کے قومی اور بین الاقوامی تجربے کے مطابق انہیں تنخواہ کے پیکیج کی پیشکش کی گئی ہے ۔ دو ٹیسٹ کرکٹرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور دو کو سوالاکھ روپے ماہانہ ،ایک ٹیسٹ کرکٹر کو ایک لاکھ روپے جبکہ دیگر کوچز کو 55 سے 85 ہزار روپے تک تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کوچزکو سینئر سٹی ، انڈر 19 اور انڈر 16 ٹیموں کی بھی کوچنگ کرنا ہوگی، تمام کوچز کو ایک سال کے کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے ۔

کنٹریکٹ کے مطابق کوچز پر میڈیاانٹرویوز ،آرٹیکل لکھنے اورسوشل میڈیاپربیان جاری کرنے کی پابندی ہوگی۔کوچز میڈیا انٹرویوز دینے یا میڈیا ٹاک کرنے اور دیگر امور کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی بجائے چیف آپریٹنگ آفیسر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے،معاہدے کی مدت کے دوران کوئی کوچ کسی دوسری جگہ سے مالی فوائد حاصل نہیں کرسکے گاجبکہ کسی اورادارے میں ملازمت کرنے والے کوچز کواپنے ادارے کا این اوسی بورڈکو فراہم کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کوچز کو اپنے قانونی اور دیگر معاملات سے بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں