حماد اظہر

کرونا کی وجہ سے برآمدات میں کمی آئی،کرونا سے قبل برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ،حماد اظہر

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی اسمبلی میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے

برآمدات میں کمی آئی،کرونا سے قبل برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہو رہا تھا، نئی آٹو موبائلزپالیسی2021 میں دبارہ بنے گی،

کابینہ نے گاڑیوں کے حوالے سے29 سیفٹی اسٹینڈرڈ نئے پاس کیے ہیں،

سمال انڈسٹری کیلئے پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا،

کرونا کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی کاروائی 6 اکتوبر تک بند ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے اپوزیشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار

کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا،

کہ آٹو موبائلز سے متعلق پالیسی 2016 میں بنی اور اب 2021 میں دبارہ بنے گی،

کابینہ نے گاڑیوں کے حوالے سے29 سیفٹی اسٹینڈرڈ پاس نئے پاس کیےہیں، کرونا سے قبل برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہو رہا تھا ،

کرونا کی وجہ سے اس پر فرق پڑا سمال انڈسٹری کے لیے پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے،

مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا، کرونا کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی کاروائی 6 اکتوبر تک بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں