شفقت محمود

کرونا کرائسز نے اٹھارہویں ترمیم کی کمزوریاں ظاہر کردیں، شفقت محمود

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر کرنا چاہیئے کہ ہمارے ہاں وبا کا کم پھیلاو ہے، اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اس کی قدر کرتے ہیں، لاک ڈاون ہونا چاہیے،قومی اسمبلی کے فزیکل اجلاس کے مطالبے کرنے والے آج اس ایوان میں موجود نہیں ہیں، اپوزیشن کی طرف سے جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں کوئی تجاویز نہیں دیں گئی ، لاک ڈاون کی مخالفت کرنے والوں نے دیہاڑی داروں کی پرواہ نہیں کی ،ہم نے تعلیمی ادارے ،شادی ہال ٹرانسپورٹ بند کردی، اگر لوگوں کے روزگار کیلئے کچھ نہ کیا تو حالات خراب ہونگے، ہم نے اسمبلی تقاریر سے ابھی تک کچھ خاص حاصل نہیں کیا تقاریر صرف حکومت کو رگڑنے کے لئے کی گئیں ،ہم کرونا کے خلاف لڑنے کی بجائے آپس میں لڑتے نظر آئے، کرونا کرائسز نے اٹھارہویں ترمیم کی بعض کمزوریاں بھی ظاہر کردیں۔

جمعرات کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر کرنا چاہیئے کہ ہمارے ہاں وبا کا کم پھیلاو ہے، اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اس کی قدر کرتے ہیں، سپیکر اسد قیصر صحتیاب ہوگئے ہیں، انشااللہ جلد وہ ہمارے درمیان ہونگے حکومت کی تجویز تھی کہ ورچوئل اجلاس ہونا چاہیئے۔جو لوگ ہمیں بھاشن دینے تھے کہ لاک ڈاو¿ن ہونا چاہیے،قومی اسمبلی کے فزیکل اجلاس کے مطالبے کرنے والے آج اس ایوان میں موجود نہیں ہیں، اپوزیشن کی طرف سے جو تقاریر ہوئی ہیں اس میں کوئی تجاویز نہیں دیں گئی ، تجاویز میں کورونا کو حدف بنانے کے بجائے حکومت کو حدف بنایا گیا ، ہمارے ملک میں کورونا کا اتنا پھیلاو نہیں جتنا دنیا کے باقی ممالک میں ہے۔ انہوں نے کہا لاک ڈاون کی مخالفت کرنے والوں نے دیہاڑی داروں کی پرواہ نہیں کی ،ذرائع آمدن ختم ہونے کے بعد پنڈی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ،ہم نے تعلیمی ادارے ،شادی ہال ٹرانسپورٹ بند کردی، ہمارے پاس یہ آپشن تھا کہ اگر لوگوں کے روزگار کیلئے کچھ نہ کیا تو حالات خراب ہونگے،

دنیا میں لوگ بے روزگاری کے باعث سڑکوں پر نکل رہے ہیں ،اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے لیکن کیا اس کا ذکر بھی نہ چھیڑا جائے ،سندھ نے جو آرڈیننس بھیجا اس میں بجلی اور گیس صوبائی سبجیکٹ نہیں تھا اس کو شامل کیا گیا ،ایک طرف اٹھارویں ترمیم کا واویلا تو دوسری جانب اٹھارویں ترمیم کے خلاف اقدامات کیئے گئے ،اسکول بند کرنے اور امتحانات کے بارے بارے میں مشاورت سے فیصلے کیئے۔۔ کہا گیا خبردار اٹھارویں ترمیم کا ذکر نہ کریں، اسکول بند کرنے اور امتحانات سے متعلق فیصلہ سب کی مشاورت سے کیا،بیلنس اپروچ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دنیا سے ہمیں سیکھنا ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ہم نے اسمبلی تقاریر سے ابھی تک کچھ خاص حاصل نہیں کیا تقاریر صرف حکومت کو رگڑنے کے لئے کی گئیں ،

ہم کرونا کے خلاف لڑنے کی بجائے آپس میں لڑتے نظر آئے۔ ،ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ کرونا زیادہ نہیں پھیلا ،لاک ڈاون کیا گیا مگر لامحدود وقت تک تو نہیں کیا جاسکتا ہے کرونا کرائسز نے اٹھارہویں ترمیم کی بعض کمزوریاں بھی ظاہر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں