فیملیز

کرونا کا پھیلائو ،پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں مل سکی

لاہور(عکس آن لائن)دنیا بھر میں کرونا کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں مل سکی ۔ذرائع کیمطابق فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، یواے ای حکومت کی جانب سے تحریری اجازت کے منتظر پی سی بی نے مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی یواے ای روانگی ہوگی،

وہاں بائیو سیکور ببل میں پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں گے، یکم جون سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر قرنطینہ اور دیگر لاجسٹک مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو فیملی کا کوئی فرد ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دے جائے گی،کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں