غلط خبر نشر

کرونا وائرس کے حوالہ سے غلط خبر نشر کرکے ہزاروں شہریوں کو پریشان کرکے خوفزدہ کیا گیا

ساہیوا ل (نمائندہ عکس آن لائن) معروف سماجی رہنما سید علمدار شاہ بخاری نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بہتر انتظامات نہ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میری بیوی سیدہ فوزیہ کی موت کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل نے فرقہ وارانہ اورکرونا وائرس کے حوالہ سے غلط خبر نشر کرکے مجھ سمیت ہزاروں شہریوں کو پریشان کرکے خوفزدہ کیا اور ساہیوال میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔

موجودہ حالات میں دمہ اور دل کے مریضو ں کو بہتر انداز سے ٹریٹ نہیں کیا جاتا ۔ایمرجنسی میں بجلی کی جھٹکا دینے والی سی پی آر مشین چارج نہیں تھی ۔بار باردل کے ڈاکٹر کو میسج کئے گئے لیکن وہ تین چار گھنٹے میں نہ آیا اورآخر کار میری بیوی سیدہ فوزیہ تڑپ تڑ پ کرہارٹ فیل ہونے پر چل بسی ۔ ہسپتال میں بہتر انتظامات نہ ہونے پر اموات ہو رہی ہیں اور متعلقہ ڈاکٹر کرونا وائرس کے پیش نظر نظر انداز کر رہے ہیں جس کا متعلقہ اعلیٰ حکام کو نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینا چاہئے تاکہ کوئی بھی مریض بہتر ٹریٹمنٹ نہ ہونے سے موت کا شکار نہ ہو ۔ےہ بات انہوں نے اےک پر ہجوم پرےس کانفرنس کے دوران صحافےوں سے انکشاف کر تے ہوئے کہی۔

اس موقع پر نائب صدر ساہیوال بار رضاخاں اور سابق جسٹس سےد شاہکار بھی موجو د تھے ۔انہوںنے کہاکہ میری بیوی سیدہ فوزیہ کی موت کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل نے فرقہ وارانہ اورکرونا وائرس کے حوالہ سے غلط خبر نشر کرکے مجھ سمیت ہزاروں شہریوں کو پریشان کرکے خوفزدہ کیا اور ساہےوال مےں خوف و ہراس پھےلانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد مجھے مختلف اداروں نے پریشان کیا اور متعلقہ انتظامیہ نے مجھے میرے گھر آئیسولیٹ کرکے ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ نیگٹو آئی ۔انہوںنے کہاکہ امریکی شہری ہوں تبدیلی آنے پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا اور امریکہ سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کراکے آیا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا رپورٹ نیگٹوآنے تک میں نے کوئی احتجاج کیا نہ کسی پلیٹ فارم پرشکایت کی اب ٹی وی چینل کے خلاف پیمرا کوشکایت کی ہے۔ غلط خبر نشر کرنے پر عدالتی چارہ جوئی کروں گا ۔ ضلعی انتظامیہ بھی مذکورہ صحافی کوضلعی کمیٹیوں سے فارغ کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں