طبی ماہرین

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پرترک کردیں، طبی ماہرین

سرگودہا (عکس آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کی اکثریت نے ایئر کنڈیشن کا استعمال کم کردیا ہے۔اس سلسلہ میں طبی ماہرین کے مطابق ایئر کنڈیشن چلنے کی صورت میں کمرہ بند ہوتا ہے جس سے سانس سے اُٹھنے والے جراثیم کمرے میں ہی موجودرہتے ہیں جو ایکدوسرے کو منتقل ہوسکتے ہیں ۔

طبی ماہرین نے موجودہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیشِ نظر ایئر کنڈیشن کو خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پرترک کردیں ۔طبی ماہرین کے مطابق ایئر کنڈیشن اس وباء کے پھیلنے کا بڑا ذریعہ ہے اس کی جگہ پنکھے اور ایئر کولرز وغیرہ کے استعمال کو ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں