عالمی ادارہ صحت

کرونا وائرس سے بچاﺅ،عالمی ادارہ صحت کامناسب انداز میں ماسک پہننے کا مشورہ

بیجنگ(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے دوران سرجیکل ماسک کے کب اور کیسے مناسب استعمال بارے مشورے دیئے ہیں۔اگر آپ صحت مند ہیں اور آپ نوول کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی دیکھ بھال کررہے ہیں تو آپ کو صرف ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کوچھینکیں آرہی ہیں یا آپ کھانسی کر رہے ہیں تو بھی ماسک پہنیں۔ماسک صرف اسی صورت میں کارآمد ہوتے ہیں جب آپ اپنے ہاتھ الکحل والے جراثیم کش مواد یا صابن اور پانی سے متواتر دھوئیں۔اگر آپ ماسک پہنتے ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ اسے استعمال اور پھر اسے مناسب طریقے سے تلف کیسے کرناہے۔ماسک پہننے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو الکحل والے جراثیم کش مواد یا پھر صابن اور پانی کے ساتھ دھوئیں۔اپنے منہ اور ناک کو ماسک سے اچھی طرح ڈھانپیں اور یقینی بنائیں کہ چہرے اور ماسک کے درمیان خلا نہ ہو۔جب آپ ماسک پہن لیں تو اسے مت چھوئیں، اگر آپ اسے چھو لیں تو اپنے ہاتھ الکحل والے جراثیم کش یا صابن اور پانی سے دھوئیں۔جیسے ہی ماسک گیلا ہو جائے تو اسے تبدیل کردیں اور ایک بار استعمال کے قابل ماسک کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔

ماسک کو ہٹانے کیلئے اسے پچھلی طرف سے ہٹائیں(ماسک کے اگلے حصے کو نہ چھوئیں)اور اسے بند کوڑا دان میں پھینک دیں اور اپنے ہاتھ الکحل والے جراثیم کش یا صابن اور پانی سے دھوئیں۔یوگینڈا کی وزارت تعلیم نے جمعہ کو اسکولوں میں نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے رہنمائی جاری کی اور چند اسکولوں میں والدین کے دورے پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا اور ملک بھر میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی امداد میں 50 ارب ڈالر کا فنڈ کھول دیا ہے۔کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے جمعہ کی صبح کو بتایا کہ نوول کرونا وائرس کا پھیلا کم کرنے کیلئے کینیڈا کی پارلیمنٹ 20اپریل تک بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں