کرونا وائرس

کرونا وائرس ،مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،707نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ،707نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 707 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھر میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 10 ہزار 788 ہے، ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 739 ہوگئی،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 075 ہوگئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 43 ہزار 836 ہوگئی، پنجاب میں 1لاکھ 2 ہزار 875 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 043 تعداد ہے ،اسلام آباد میں 19 ہزار 012 اوربلوچستان میں 15ہزار 810 تعداد ہوگئی ،آزاد کشمیر3ہزار 846 اورگلگت میں 4180 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں