کترینہ کیف

کترینہ کیف کاامریکن سیٹرڈے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا بھا گیا،دلچسپ تبصرے

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف چھٹیاں منانے کے لیے اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے ساتھ امریکامیں موجود ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام ایپ پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں کترینہ کیف کو نیویارک کے پیئر59سٹوڈیو میں باولنگ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے بہت ہی امیریکن سیٹرڈے ہے۔

کترینہ کیف کی ان تصاویر پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔جبکہ اداکار ارجن کپور نے کترینہ کیف کی تصاویر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بہت ہی برطانوی لڑکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں