نعمان اعجاز

کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میں اداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ‘ نعمان اعجاز

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب کوئی اداکاراسکرپٹ میں اپنے لئے لکھے گئے کردارکاجائزہ لیتا ہے تواسے معلوم ہوجاتاہے اس کے ذریعے وہ اپنے کیرئیر میں کیا حاصل کر سکتاہے ،میں نے کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںمجھے اداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمارے ہاںکیسے ڈرامے بن رہے ہیں اس کے کیا موضوعات ہیں میں اس بحث ںن ہیں پڑتا کیونکہ دیکھنے والے بہترین منصف ہیں اوراب سوشل میڈیا کا دورہے ،کسی بھی ڈرامے کی کہانی اور اسے نبھانے والے کرداروںکے بارے میں عوام فوری اپنا رد عمل دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا او رمیری کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی کرداراداکروں وہ اس سے پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔نئے پراجیکٹ میں اپنے تجربے کو بروئے کارلاتاہوںاورنیا سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں ، اگر کس ڈرامے میں کمی دیکھتے ہیں تو مجھے اس کے بارے میں بتاتے ہیںاور میں اسے مستقبل میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں