کامن ویلتھ گیمز،

کامن ویلتھ گیمز، مینز ہاکی ٹورنامنٹ29جولائی سے شروع ہوگا

راولپنڈی (عکس آن لائن) کامن ویلتھ گیمز، مینز ہاکی ٹورنامنٹ 29 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شروع ہوں گے جس میں ہاکی ایونٹ کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، پول اے میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سکاٹ لینڈ جبکہ پول بی میں بھارت، انگلینڈ، کینیڈا، ویلز اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

میگا ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 30 جولائی کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، تیسرا میچ 3 اگست کو سکاٹ لینڈ جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 6 اگست جبکہ فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں