کامسیٹس یونیورسٹی

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس نے دو سالہ MBAپروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا

ایبٹ آباد (عکس آن لائن ) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس نے اپنے دو سالہ MBAپروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں HECاور دیگر اداروں سے ضروری اجازت نامے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے

زیر اہتمام اس انتہائی اہم پروگرام میں سیشن 2020کے لئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام

میں آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ15اگست 2020مقرر کی گئی ۔ 16اگست سے ٹیسٹ شروع ہو گے اور داخلہ حاصل کرنے

والے کامیاب اُمیدواروں کی اس سیشن کی کلاسس کاآغاز 14ستمبر سے ہوجائے گا۔ اس خاص MBAپروگرام میں16سالہ تعلیم مکمل

کرنے والے متعلقہ شعبوں بشمول بزنس ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی ، اکنامکس، انجینئرنگ ، نیچرل سائنس، پبلک

اینڈمنسٹریشن اینڈ پالیسی، ڈویلمپنٹ سٹڈیز وغیرہ کے طلبہ داخلہ لینے کے لئے اہل ہوں گے ۔ اس پروفیشنل ڈگری کا سکوپ زندگی

کے تمام شعبہ جات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس MBAپروگرام میں خاص طور پر لیڈرز ،مینجرز، اور انٹر پرنیورزکی تیاری پر

توجہ دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں MBAکے داخلہ کے حصول کے خواہش مند طلباء نے اس پروگرام کے اعلان کو خوش آئند

قرار دیا ۔ اور کہا کہ وہ سالوں سے اس پروگرام کے اجراء کا انتظار کررہے تھے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے اس نئے دو سالہ

MBAپروگرام میں داخلہ کی اہلیت کو اس طرح مقرر کیا گیا ہے کہ 16سالہ تعلیم مکمل کرکے پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے والا

ہر ہونہار طالب علم اس پروگرام میں داخلہ کے لئے اپلائی کرسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی ملک بھر کے تعلیمی اداروں

میں ایک نمایاں ادارہ ہے ۔کامسیٹس ایبٹ آبادکیمپس میں اس وقت 560خواتین و حضرات جن میں سے ہر ایک اپنے شعبہ میں سند

حیثیت رکھتا ہے ، بحیثیت فیکلٹی ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 200سے زائدPhD پروفیسرز بھی شامل ہیں ۔

اس ادارے کے12شعبہ جات میں 26گریجویٹ اور 17انڈر گریجویٹ پروگرامز چل رہے ہیں جن میں 6000سے

زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں