ہائر ایجوکیشن

کالجز میں یکم مارچ سے پورے پنجاب میں سو فیصد حاضری کی پالیسی نافذ ہوگی

لاہور(عکس آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کی طلبہ کی حاضری سے متعلق الگ الگ پالیسی، کالجز میں یکم مارچ سے پورے پنجاب میں سو فیصد حاضری کی پالیسی نافذ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے محکمہ ہائرایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کی طلبا کی حاضری سے متعلق الگ الگ پالیسی سامنے آئی ہے۔کالجز میں یکم مارچ سے پورے پنجاب میں سو فیصد حاضری کی پالیسی نافذ ہوگی۔ڈی پی آئی کالجز کے مطابق لاہورسمیت تمام اضلاع میں یکم مارچ سے سو فیصد حاضری ہوگی۔جبکہ طلبا ماسک کی پابندی اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں گے۔ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن نے زیادہ کیسز پر لاہور سمیت سات بڑے شہروں میں سو فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں