ٹینڈے

کاشتکار ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ٹینڈا جو صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی ایک اہم ترین سبزی ہے اس کی کاشت بروقت یقینی بنائیں تاکہ گرم اور خشک موزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے بتایاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کاہونا ضروری ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اس کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔

انہوں نے کہاکہ وتر آنے پر2 سے3 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے اور کاشت کیلئے تین تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور ایک بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم سلفیٹ ملاکر ڈالنے سے بہتر پیداوارحاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں