موسم سرما

کاشتکار موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کریں ، محکمہ زراعت قصور

قصور( عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اورمویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طورپر برسیم،لوسرن،رائی گراس،جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں ۔محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے

بتایا کہ جانوروں کو معیاری سبزچارے کی فراہمی اور ان کی بہترین صحت،اعلی معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں۔انہوں نے بتایا کہ ربیع کے چاروں کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں